نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کا ایس آئی یو ٹی کا دورہ

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی ہمیشہ سندھ حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ میں رہتے ہوئے اپنی کمٹمنٹ پر پورا اترا ہے، ایس آئی یو ٹی جس مقام پر ہے ڈاکٹر ادیب صاحب کی بے تحاشہ کاوشوں کی بدولت ہے، گزشتہ ایک دہائی سے ایس آئی یو ٹی کی جانب سے رضاکارانہ طور پر مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے پر انہوں نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات کو سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کراچی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی سندھ نے ایس آئی یو ٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے فراہم کی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایس آئی یو ٹی کی مثالی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی سمیت ایس آئی یو ٹی حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے آگاہی دی اور طبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایس آئی یو ٹی ترقی پذیر ملک میں ناممکن کام کو ممکن بنا رہا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج ایس آئی یو ٹی جس مقام پر ہے وہ صرف ڈاکٹر ادیب صاحب کی بے تحاشہ کاوشوں کی بدولت ہے، سندھ حکومت ہمیشہ سے ایس آئی یو ٹی کے ساتھ پارٹنرشپ میں رہی اور درجہ بدرجہ بڑھتی بھی رہی ہے، گزشتہ حکومت کے ساتھ بھی ان کی کمٹمنٹ بہترین رہی، سندھ میں ایس آئی یو ٹی کی دیگر شاخوں میں بھی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم لوگ ہیں جن کا موازنہ ڈاکٹر صاحب سے کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں