پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،مشتاق احمد شاہ

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر برائے آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی، بین الصوبائی رابطہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مشتاق احمد شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں نہروں کی صورتحال مجموعی طور پر تسلی بخش ہے تاہم ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی سیکریٹری آبپاشی جمال مصطفی سید نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور کسی کو بھی نہری پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف گزشتہ دنوں میں خیرپور میرس، بدین، عمر کوٹ کے اضلاع میں 46 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ 43 مقامات سے غیر قانونی پمپس اور دیگر آلات کو ہٹایا گیا ہے، اس آپریشن میں محکمہ آبپاشی، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

نگران صوبائی وزیر مشتاق احمد شاہ نے پانی چوروں کے خلاف کاروائی پر اطیمنان کا اظہار کرتے محکمہ آبپاشی کے عملے کو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے اور پانی چوروں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم کاشتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں