تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کے کاندھوں پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داریاں ہیں
آئی جی سندھ کاپی ٹی سی سعیدآباد میں 100ویں پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب
بدھ 18 جولائی 2018 00:10
(جاری ہے)
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادر تھیبو،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سندھ آفتاب پٹھان،ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ شرجیل کھرل،پرنسپل پی ٹی سی سعیدآباد شادابن مسیح سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔
آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں پاس آؤٹ ہونیوالے سندھ پولیس کی686 اور ریلوے پولیس کی53پولیس اہلکاروں کو تربیت کے جملہ مراحل کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور اس تقریب میں اپنی شرکت اورخطاب کو باعثِ مسرت وافتخارقرار دیا۔انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکے کاندھوں پر عوام کے جان ومال کا تحفظ اور باالخصوص امن وامان کے حالات پر کنٹرول جیسی اہم ذمہ داریاں ہیں اور مجھے قوی امید ہی کہ آپ حاصل کی گئی تربیت اور ان کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ناصرف انسداد جرائم کیلئے مجموعی اقدامات کو غیرمعمولی بنائیں گے بلکہ عوام کا پولیس پراعتماد اور دوستانہ ماحول جیسے اقدامات کو بھی اپنے انفرادی اور اجتماعی عمل سے یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ پولیس عوام کی خدمت کا ایک ایسا ادارہ ہے جو آپکی محنت لگن اور دیانت داری کے بدلے میں آپکو عوام میں ناصرف نمایاں کرتا ہے بلکہ محکمے میں آپ کی عزت و توقیر کو بھی بڑھاتا ہے ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ فی زمانہ سندھ پولیس کو درپیش مختلف چیلنجز میں دہشت گردی اور اس سے متعلق دیگرجرائم سرفہرست ہیں تاہم سندھ پولیس ایسے جرائم اور ان کے گروہوں سے مؤثر طور پر نمٹنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار اور کاشوں سے معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنائیں اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ مثالی اور عبرتناک سزائیں انکا مقدر بن سکیں۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے تربیت کے مختلف مراحل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کی فلاح وبہبود ہمیشہ سے میری اوّلین ترجیح رہی ہے اور آج جن مسائل اور معاملات کی نشاندہی پی ٹی سی سعیدآباد کے حوالے سے کی گئی ہیں انہیں بھرپور طریقے سے حل کرنے کیلئے جملہ سفارشات جلد ہی حکومت سندھ کو ارسال کی جائیں گی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری