پاکستان قدرتی حسن اور دلفریب نظاروں سے مالا مال ملک ہے،گورنرسندھ
بدھ 18 جولائی 2018 00:10
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری کے باعث پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور مواقع دستیاب ہیں ، ملک کے ہر علاقہ سے لوگ با الخصوص غیر ملکی سیاح سیر و تفریح کی غرض سے شمالی علاقہ جات جاتے ہیں ، غیر ملکی سیاح بلند ترین پہاڑی چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی مقامات و نظاروں کا نظارہ کرکے محظوظ ہوتے ہیں اگر ان مقامات پر انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ پر کام کیا جائے تو مزید غیر ملکی سیاح جوق درجوق یہاں کا رخ کرنے لگیںگے ، سیاحتی مقامات کو شوکیس کرنے سے ہی قومی معیشت میں اضافہ ، روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ غربت میں کمی ممکن ہے ، قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ، رہائش ،خوراک اور بنیادی ضروریات کی فراہمی سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے اس ضمن میں آگاہی مہم اور مناسب مارکیٹنگ سے ہماری سیاحتی صنعت کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستانیوں کی اکثریت تاحال شمالی علاقات ، با الخصوص گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور دلفریب نظاروں سے نا آشنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں K-2 ، نا گا پربت ، جھیل سیف الملوک ، ٹیکسلا ،موئن جو داڑو، سادھو بیلہ ، ننکانہ صاحب ، تاریخی قلعے اور دیگر مذہبی مقامات نہ صرف سیاحوں کے لئے بلکہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لئے بھی انتہائی پرکشش ہیں ، سیاحت کے حوالہ سے منعقدہ تین روزہ نمائش میں 20 ممالک سے افراد کی شرکت سے دنیا بھر میں پاکستان کی سیاحتی مقامات کو روشناس کرانے میں مدد ملے گی جس سے سیاحتی صنعت کو زبردست فروغ حاصل ہو سکے گا۔ گورنرسندھ نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی ایم میں بھرپور طریقہ سے شرکت کریں،اس نمائش سے دنیا بھر میں پاکستان کے منفی تاثرات کے خاتمہ اور اصل حقائق اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ،ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان 2013 ء کے مقابلہ میں با لکل تبدیل ہو چکا ہے آج کا پاکستان پرامن اور زیادہ محفوظ ملک بن چکا ہے ۔اجلاس میں رفیق احمد خان نے PTM-2018 نمائش پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کے سیاحتی مقامات اور اصل حقائق کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔گلگت بلتستان کے سیاحت و ثقافت کے سیکریٹری وقار علی خان نے گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی سے آگاہ کیا ۔خیبر پختونخواہ کے سیاحت و ثقافت کے ایڈیشنل سیکریٹری با بر خان اور TDCP کے اسجد غنی نے با الترتیب خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے سیاحتی مقامات کے فروغ اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔اجلاس میں محمد علی ہمدانی ، افتخار ہمدانی اور حسیب گردیزی نے PTM-2018 نمائش کے اغراض و مقاصد اور مختلف پہلوئوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔اجلاس میں چین ، ملائیشیا ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم