پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی انتخابی کامیابیوں کو روکنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، وفا ق وچاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گی․ علی اکبر گجر

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی انتخابی کامیابیوں کو روکنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، پاکستان مسلم لیگ(ن) وفاق اورچاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی، پاک وطن کی ترقی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجرنے مسلم لیگ(ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار برائے حلقہ NA-244 کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور صوبائی حلقیPS-103 کے امیدوار علی عاشق گجرکی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلستان جوہر کے بلاک 19 ، پرفیوم چوک میں علاقہ عمائدین فیصل گلزار، شہباز گلزار، چوہدری عبد الوحید، چوہدری نثار گلزار، منا جٹ ، زبیر،اظہار بھائی، علی بھائی، رضوان بھائی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کا ووٹر مار دھاڑ اور ہڑتالوں کی بجائے شہر میں امن اور ترقی دیکھنا چاہتا ہے، کراچی کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے بیٹوں، بھائیوں اور والدیں کی سلامتی چاہتی ہیں ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سندھ میں جتنا موقع ملا ہم نے شہر کے امن پر بھرپور توجہ دی اور آئندہ بھی سندھ کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار علی عاشق گجر نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے ان کے مسائل سے آگاہ جاننے کے بعد اس بات کا یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی میں آباد ہر پاکستانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی․ کراچی کے مسائل کو نظر انداز کر کے کراچی کے وسائل کی لوٹ مار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں نا ممکن بنا دی جائے گی۔

علی عاشق گجر نے گلستان جوہر کے عوام سے اپیل کی کہ کراچی کو پاکستان کی حقیقی تصویر بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت میں لسانی، علاقائی اور مذہبی تفرقوں سے بلند ہو کر کام کریں گے۔مسلم لیگ(ن) کراچی کے ہر شہری کو پاکستان کا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے اورامیدواروں کی کامیابی کراچی کے نئی سماجی معاشی تشخص کا پیغام لائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں