کرسچن کمیونٹی کا پی پی پی کے امیدواروں سید عمران حیدر عابدی و رانا شاہد کی حمایت کا اعلان

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) کرسچن کمیونٹی نے حلقہ NA-239اور PS-92سے پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار سید عمران حیدر عابدی اور رانا شاہد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسیحی عوام سے اپیل کی ہے کہ 25جولائی کو تیر پر مہر لگا کر وفاق کی علامت اور غریبوں کی جماعت پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا ئیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار حلقہ NA-239سید عمران حیدر عابدی اور PS-92کے اُمیدوار رانا شاہد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ملیر برف خانہ مسیحی بستی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدواروں عمران حیدر عابدی ،راناشاہد ،پی پی پی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سٹی ایریا کے صدر عبدالرحمن باجوہ اور سیاسی رہنماء مظہر شیرازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

سید عمران حیدر عابدی نے کہاکہ مسیحی عوام پیپلز پارٹی کا بازو ہیں ،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے چیئر مین بلاول بھٹو تک مسیحی عوام سے ہمارا لازوال رشتہ برقرار ہے اور ہمیشہ رہے گا PS-92کے اُمیدوار رانا شاہد نے کہاکہ عوام سے پیپلز پارٹی رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 25جولائی کو عوام نے ہمیں کامیاب بنا یا تو ہمارا عوام سے یہ وعدہ ہے کہ تمام علاقوں کو یکساں ترقی دیا جائیگا اور اپنے حلقہ انتخاب میں قائم مسیحی بستیوں کو جدید سہولتوں آراستہ کرکے ماڈل بستیاں بنا ئیں گے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے مسیحی عوام کا تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی 25جولائی کو بلا خوف و خطر اپنے گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور اپنے ووٹوں سے تیر پر مہر لگا کر چیئر مین بلاول بھٹو کے نامزد اُمیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں