کراچی اور حیدرآباد میں جیل کی کمانڈ تبدیل کردی گئی

عمران یعقوب مہناس کو آئی جی جیل خانہ جات کراچی اور نذیر احمد کو آئی جی جیل خانہ جات حیدرآباد تعینات

بدھ جولائی 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) کراچی اور حیدرآباد میں جیل کی کمانڈ تبدیل کردی گئی ہے ۔عمران یعقوب مہناس کو آئی جی جیل خانہ جات کراچی اور نذیر احمد کو آئی جی جیل خانہ جات حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نصرت منگن سے آئی جی جیل خانہ جات کراچی کا چارج واپس لے کر عمران یعقوب منہاس کو آئی جی جیل خانہ جات کراچی اور نذیر احمد ڈی آئی جی جیل خانہ جات حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹڈنٹ حسن سہتو کو محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ضیا الرحمن کو سینٹرل جیل کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا۔ممتاز اعوان کا تبادلہ کرتے ہوئے آفاق احمد کو سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل،منصور احمد صدیقی کا دادو جیل سے تبادلہ کرکے ممتاز اعوان کو سپرنٹنڈنٹ دادو جیل تعینات کیا گیا ہے ۔لاڑکانہ جیل سے اورنگزیب گنگو کا تبادلہ کرکے محمد انور کو تعینات کردیا گیا۔اورنگزیب گنگو کو گھوٹکی جیل تعینات کیا گیا ہے ۔ممتاز علی شاہ کا نوشہروفیروز جیل سے تبادلہ کرکے اسپیشل پرزنس نارا حیدرآباد تعینات کردیا گیا۔شاہنواز ساند کا نارا حیدرآباد جیل سے تبادلہ کرکے نوشہروفیروز تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments