پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ہائی کمشنر کینیڈا جان کالڈروڈ

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) کراچی میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر جان کالڈروڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات میں عوام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کار پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں جھم پیر کا دورہ کرنے جا رہا ہوں جہاں ایک کینیڈین کمپنی نے ونڈ پاور پلانٹ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج آکر بہت خوشی ہوئی کیونکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا خطے میں بہت اہم کردار ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی یہاں بہت دلچسپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ مورن بھی کینیڈین شہری ہیں جو یہاں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے روایتی گانگ تقریب سے ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں