462ارب روپے کرپشن ریفرنس،

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

بدھ 18 جولائی 2018 12:49

462ارب روپے کرپشن ریفرنس،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکر تے ہوئے ان کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم و دیگر ملزموں کیخلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سابق مشیر پٹرولیم نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم 22جولائی سی6اگست تک علاج کیلئے دبئی جانا چاہتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکرلی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں