سپریم کورٹ،سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 16 ملزمان کیخلاف نیا ریفرنس نیب متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 18 جولائی 2018 18:22

سپریم کورٹ،سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 16 ملزمان کیخلاف نیا ریفرنس نیب متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سپریم کورٹ سندھ پولیس کے بجٹ فنڈز میں خردبرد سے متعلق سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 16 ملزمان کے خلاف نیا ریفرنس نیب حکام کو متعلقہ عدالت میں جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس کے بجٹ فنڈز میں خردبرد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ پولیس بجٹ فنڈز خردبرد میں اہم پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔

نیب حکام نے ریفرنس کے لیے نامزد کردہ 16 ملزمان کے نام بھی عدالت میں پیش کر دیے۔ نیب حکام کے مطابق سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 16 ملزمان کے خلاف نیا ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا 15 روز کے اندر اندر نیا ریفرنس تیار کرکے نیب عدالت میں پیش کر دیں گے۔

(جاری ہے)

4 جولائی کو چیئرمین نیب ریفرنس کی منظوری دے چکے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ریفرنس نیب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں سابق اے آئی جی لیگل لاجسٹک تنویر احمد طاہر، سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ، سابق اے آئی جی لاجسٹک کامران راشد، سابق اے آئی جی فیصل بشیر میمن، سابق اے آئی جی سید مدحت حسین کاظمی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس علی اصغر کلوڑ, سب انجینئر ورکس رضوان حسین، محمد قیصر حیات، عتیق الرحمان، محمد شفیق، سید نعیم شاہ، سید شفقت حسین، مخدوم سید فیض مصطفی لاشاری, سید بابر علی اور تنویر احمد کے نام نیب ریفرنس میں شامل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں