حاجی عبدالمجید بلوچ نے ایک ہی دن میں 30الیکشن آفسز کا افتتاح کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 18 جولائی 2018 18:42

حاجی عبدالمجید بلوچ نے ایک ہی دن میں 30الیکشن آفسز کا افتتاح کر کے ریکارڈ قائم کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے ھلقہ 108سے نامزد اُمیدوار حاجی عبدالمجید بلوچ نے انتخابہ مہم کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ علاقے میں بلاول بھٹو زرداری اور حاجی عبدالمجید بلوچ کے لیے 100مقامات پر اجتماعی دعائیں کی گئیں جبکہ ایک ہی دن میں 30الیکشن آفسز کا افتتاح کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ حلقہ 108سے اُمیدوار حاجی عبدالمجید بلوچ کی تیز رفتار انتخابی مہم دیکھ کر پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار نبیل گبول ، وقار مہدی ، راشد ربانی بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

ادھر حلقہ انتخاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی حلقہ 108کے نامزد اُمیدوار حاجی عبدالمجید بلوچ کی الیکشن میں کامیابی کے لیے پورے حلقہ انتخاب میں 100مقامات پر علاقہ بزرگوں، بزرگ خواتین ، طلباء و طالبات، محنت کشوں، دوکانداروں، راہگیروں ، پارٹی کارکنوں اور دیگر نے اجتماعی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

دعاؤں میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

جبکہ پورے حلقہ انتخاب میں 30مقامات پر ایک ہی دن میں الیکشن آفس کا افتتاح کر کے ایک نیا اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس موقع پر حاجی عبد المجید بلوچ ، سردار نبیل گبول، وقار مہدی اور راشد ربانی نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے اور غریب عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی ، امن و سکون اور روزگار کے مواقعے کے لیے پیپلز پارٹی کو 25جولائی کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں