الیکشن میں دہشت گردی کی سازش،2 گرفتار

بدھ 18 جولائی 2018 19:43

الیکشن میں دہشت گردی کی سازش،2 گرفتار
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کراچی میں الیکشن کے دوران دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔ایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطا بق بد ھ کو اورنگی ٹائون میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اورایم کیو ایم لندن اور جنوبی افریقہ نیٹ کے دودہشت گرد بلال اور ارشاد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز نے بتا یا کہ بلال اور ارشاد نے الیکشن میں مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، گر فتار دہشت گردوں نے ایم کیو ایم لندن سے مالی وسائل حاصل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں