الیکشن کے دوران کراچی میں خونریزی کے منصوبہ ساز 6دہشتگرد گرفتار

بدھ 18 جولائی 2018 20:05

الیکشن کے دوران کراچی میں خونریزی کے منصوبہ ساز 6دہشتگرد گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کراچی میں سیکورٹی اداروں نے الیکشن کے دوران خونریزی کے منصوبے بنانے والے 6دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔بدھ کو اورنگی ٹاؤن سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو دہشت گردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو شہر قائد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پولیس ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوا یم لندن کے ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا اور قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان نے الیکشن 2018 کے دوران قیاد ت کے حکم پر کراچی میں حریف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی تاکہ الیکشن سے قبل کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کی جاسکے ۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران الیکشن 2018میں ایم کیوا یم لندن قیادت کی ہدایت پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے جس کی تکمیل کے لیے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ نے مالی وسائل بھی فراہم کیے ۔ابتدائی طور پر ان ٹارگٹ کلرز کو PS-128سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار محسن جاوید پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عارف حسین قریشی اور پی ایس پی گلبہار کے ذمہ دار متین اور اظہر عرف سیاں کی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیے گئے تھے ان دنوں ملزمان نے مندرجہ بالا سیاسی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے مکمل طور پر ریکی کی اور انہیں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے کراچی میں اسلحہ فراہم کردیا گیا تھا جو کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں