ضیاء کے ظالم نظام سے لڑنے والے شاہنواز بھٹو نے جوان عمری میں اپنی جان قربان کردی، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 18 جولائی 2018 22:10

ضیاء کے ظالم نظام سے لڑنے والے شاہنواز بھٹو نے جوان عمری میں اپنی جان قربان کردی، بلاول بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کی33ویں شہادت کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیاء کے ظالم نظام سے لڑنے والے شاہنواز بھٹو نے جوان عمری میں اپنی جان قربان کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد اور قربانی ہمیشہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں میں یاد رکھی جائے گی اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں اور دماغوں میں رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اس کے رہنماں اور کارکنوں نے جمہوریت اور لوگوں کے حقوق کے لئے جانیں قربان کی ہیں.پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور اپنے تمام وعدے پورا کرنے کے لئے تمام دیگر شہیدوں کی جدوجہد جاری رکھے گی اور ان کے نامکمل مشن کو پورا کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں