پیپلزپارٹی کراچی والوں کی توقعات کوپورا کرسکتی ہے،صدر کراچی ڈویژن سعید غنی

پیپلزپارٹی کی 20 جولائی کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردی ، اب بلال بھٹو مختلف حلقوں کا دورہ کریں گے انتخابات میں ایم کیو ایم سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 22:17

پیپلزپارٹی کراچی والوں کی توقعات کوپورا کرسکتی ہے،صدر کراچی ڈویژن سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعیدغنی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کراچی والوں کی توقعات کوپورا کرسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی 20 جولائی کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردی ہے۔ اب 20جولائی کو بلاول بھٹوزرداری مختلف حلقوں کا دورہ کریں گے۔ انتخابات میں ایم کیو ایم سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وہ پیپلزمیڈیا سیل میں پیپلزپارٹی کے امیدوارمرتضی وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم گزری یونٹ کے ذمہ داران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سعید غنی نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے افراد یونٹ کے تمام عہدیداران اور ذمے دارہیں انتخابات میں ایم کیو ایم سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہاکہ انتخابات میں کراچی میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے،کراچی والوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ،جن حلقوں میں پیپلزپارٹی امیدواروں کو کم ووٹ ملتے ہیں وہاں بھی اچھے نتائج آئیں گے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوارمرتضی وہاب نے کہاکہ ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی عمران اسماعیل کے گلے پڑگئی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق عمران اسماعیل نے صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹیکس ادا کیا ہے ،عمران اسماعیل نے گزشتہ سال ساڑھے پانچ لاکھ ٹیکس کی ادائیگی کا دعوی کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کواس بارکراچی میں پذیرائی ملے گی اورپارٹی کو2013 کے مقابلہ میں کراچی سے زیادہ نشستیں ملیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں