عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

بدھ 18 جولائی 2018 22:22

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے ایک بار پھر بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کیلئے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے دبئی جانا چاہتے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ22جولائی سے لے کر 6اگست تک ڈاکٹر عاصم کو حاضری سے استثنیٰ دی جائے اور بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کرانے کیلئے دی جانیوالی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے پندرہ روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں