تالہ توڑ گروپ نے صدر میں 11 دکانوں کا صفایا کردیا

بدھ 18 جولائی 2018 22:22

تالہ توڑ گروپ نے صدر میں 11 دکانوں کا صفایا کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) شہر میں تالہ توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا جس نے صدر کی مارکیٹ میں 11 دکانوں کے تالے توڑکر لاکھوں کا سامان لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر آصف بگھیو کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں تالہ توڑ گروپ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کارروائی کی، چوروں نے مارکیٹ میں موجود چوکیدار کو رسیوں سے باندھا اور تشدد کیا جس کے بعد پہلی منزل سے گراؤنڈ فلور تک موجود دکانوں کے تالے توڑے اور سامان و نقدی لوٹ لی، صبح دکاندار مارکیٹ آئے تو انہوں نے دکانوں کے تالے ٹوٹے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

ایس پی نے بتایاکہ واردات میں 8 ملزمان شامل ہیں جو موٹرسائیکلوں اور گاڑی پر آئے، ملزمان نے دکانوں سے تقریباً 8 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور نقدی لوٹی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈاکو پچھلے راستے سے مارکیٹ میں داخل ہوئے اور مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے،دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں