عمران اسماعیل کا 5 لاکھ ٹیکس ادائیگی کا دعویٰ مذاق بن گیا

مرتضی وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے سے دعوے کو غلط ثابت کردیا

جمعرات 19 جولائی 2018 17:36

عمران اسماعیل کا 5 لاکھ ٹیکس ادائیگی کا دعویٰ مذاق بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو 5لاکھ روپے ٹیکس ادائیگی کا دعوی مذاق بن گیا۔کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبائی حلقے س پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا جس میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعوی کیا۔تاہم اس دعوے کو پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں