اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی ،کورنگی پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی ،کورنگی پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء)کورنگی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ملزم حمزہ ولد خالد اور محمد اسحاق ولد محمد اخلاق نے محمد عثمان نامی شہری سے 11ہزار روپے چھینے اور فرار ہوگئے ۔

(خبر جاری ہے)

مدعی محمد عثمان کی جانب سے اطلاع دینے پر ایس ایچ او کورنگی زبیر نواز نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا اور انہیں کورنگی نمبر ایک سے گرفتار کرلیا ۔

ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کی رقم ،موبائل فون، 30بور پسٹل اور لانڈھی کی حدود سے چھینی گئیں موٹر ساہیکل نمبر KGQ8592 برآمد کرلی گئی ۔ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 262/18 بجرم دفعہ 392/34 مقدمہ الزام نمبر 263/18 بجرم دفعہ 23A1 درج کرکے تفتیش کا آغا زکردیا گیا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں