قومی معیشت کے استحکام میں کاروباری افراد بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں، گورنرسندھ
معاشی شہر رگ کراچی کے مشکل حالات میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں جس سے قومی معیشت کو استحکام حاصل رہا،محمد زبیر سماجی سرگرمیوں میں اضافہ میں کاروباری افراد کا اہم کردار ہے ،آل کراچی جیولرز اینڈ مینو فیکچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات
جمعرات 19 جولائی 2018 18:05
(جاری ہے)
ملاقات میں امن و امان ،قومی معیشت، کاروباری سرگرمیاں ، جرائم کی روک تھام میں اٹھائے گئے اقدامات ،عام انتخابات میں کاروباری افراد کے کردار ، آئندہ منتخب حکومت سے تاجر برادری کی توقعات ، گذشتہ حکومت کے اقدامات با الخصوص کراچی میں امن امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ اور قومی معیشت کے استحکام سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستا ن کی معاشی شہ رگ کراچی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا سرفہرست شہر ہے جہاں کی سرگرمیوں کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے ،2013 ء میں اقتصادی حب کراچی سمیت پورے ملک کے حالات انتہائی خراب اور توانائی کا بحران کے باعث قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہور ہے تھے لیکن گذشتہ حکومت نے شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق و دبائو آپریشن کیا جس میں پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد نے بھرپور ساتھ دیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دے کر شہر کو پر امن بنادیا ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے میگا پروجیکٹس شروع کئے جن کی تکمیل کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈ میں بجلی تسلسل سے آرہی ہے ،امن و امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ اور معاشی پالیسی کے باعث قومی معیشت کو استحکام حاصل ہوا ، آج پر شعبوں سے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان پر امن اور ترقی کی سمت گامزن ہے با الخصوص معاشی شہ رگ کراچی میں معاشی ، اقتصادی ، کاروباری ، سماجی ، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے جہاں پر رات گئے تک سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اس کا سارا کریڈٹ گذشتہ حکومت کے سر جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے بعد اغوا ء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے ، شہر سے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھا م کے لئے حکومت بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے جیولرز اپنی مہارت اور نت نئے ڈیزائن کے باعث منفردمقام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر سمیت پورے ملک سے لوگ جیولری کا سامان خریدنے کے لئے کراچی کا رخ کرتے ہیں جو ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، حکومت شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید پروان چڑھانے کے لئے تاجربرادری کے تعاون سے مزید اقدامات یقینی بنارہی ہے آج کا تاجر زیادہ محفوظ اور منافع بخش کاروباری سرگرمی سے وابستہ ہے ۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ عام انتخابات ہماری قومی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ، عام آدمی سے زیادہ کاروباری افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی ترقی کی وژنری قیادت کے انتخابات میں لوگوں کو آگاہ کریں اور ایسی قیادت کا انتخاب عمل میں لائیں جس سے پالیسیوں کا تسلسل جاری اور قومی ترقی میں مزید اضافہ ہو سکے ۔ ملاقات میں وفد نے گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ایسوسی ایشن کے صدر حسین قریشی نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام اور توانائی بحران کے خاتمہ سے شہر میں کاروباری سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے شہر میں دیگر کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جیولرز کا کاروبار بھی مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے اس کاروبار سے وابستہ افراد مزید سرمایہ بھی لگارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسی ، قومی ترقی و ضروریات اور عالمی معاشی نقشہ پر پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کے لئے وژنری قیادت کا انتخاب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری