پولیس شجر کاری مہم کے تحت صوبے بھر میں سوا لاکھ کے قریب پودے لگائیں گے،آئی جی سندھ

مہم سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوگی،امجد جاوید سلیمی

جمعرات 19 جولائی 2018 18:08

پولیس شجر کاری مہم کے تحت صوبے بھر میں سوا لاکھ کے قریب پودے لگائیں گے،آئی جی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سینٹرل پولیس آفس میں ناریل کا پودا لگایا۔اس حوالے سے ایک سادہ سی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس/ویلفیئرسندھ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،اے آئی جی ایڈمن، اے آئی جی لاجسٹکس،اے آئی جی فائنانس،پی ایس او ٹو آئی جی پی سندھ ودیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

آئی جی پولیس سندھ نے میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ صوبے کی سطح پر ماحول دوست پودے لگائے جائینگے اور ہر آفیسر/سپاہی کم از کم ایک پودا لگائے گا۔ جس سے کم وبیش سوا لاکھ پودوں کی شجرکاری ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مہم سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد گرین پولیس کے تصور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز، پولیس ٹریننگ سینٹر کالجز، پولیس ہیڈکوارٹرز،اور دیگر یونٹس کو باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبز وشاداب بنایا جائے گا۔جس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے ناصرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں آباد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد فلاحی اداروں اور دیگر معروف شخصیات کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں، آبادیوں میں شجرکاری کیلئے اپنے انفرادی واجتماعی کردار کی ادائیگی کو یقینی بنائیںکیونکہ درخت دھرتی کا حسن اور موسمی برسات کا باعث بنتے ہیں اور بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک میں پانی کے ذخائر پر اگر نگاہ ڈالی جائے تو اسوقت بارشوں کی شدید ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں