سندھ ہائی کورٹ، عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر

درخواست میں عسکری پارک انتظامیہ، مئیر کراچی، حکومت سندھ سمیت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

جمعرات 19 جولائی 2018 18:48

سندھ ہائی کورٹ، عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں عسکری پارک انتظامیہ، مئیر کراچی، حکومت سندھ سمیت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سماجی رہنما عمران شہزاد نے موقف اختیار کیا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع عسکری پارک میں مرمت اور دیکھ بھال کے بغیر لگائے گئے جھولوں سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے، گرین بیلٹ ختم کرکے اور این او سی لیے بغیر جگہ کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عسکری پارک کی انتظامیہ سے اونچے اور بڑے جھولوں کے متعلق تفصیلی جواب طلب کیا جائے، وسیع تر اور جدید جھولوں کے اطراف 300 گز کی خالی جگہ ہونا ضروری ہے، انتظامیہ کے پاس جھولوں سے زخمی ہونے والوں کے فوری علاج معالجے کے لئے بھی کوئی سہولیات دستیاب نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں