پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج

جمعرات 19 جولائی 2018 20:25

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم کے محفوظ یار خان عدالت کو درخواست قابل سماعت ہونے پر مطمئن نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ محفوظ یار خان این اے 246 سے خود انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ محفوظ یار خان نے بلاول بھوٹو کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل میں چیلنج نہیں کیا۔ عدالت نے بلاول کے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلاول بھٹو کے مکمل دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔ پراپرٹی کے کاغذات اور جو بلاول کو گفٹ ملے ہیں وہ بھی بلاول نے آر او نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں