پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے چودہ سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

جمعرات 19 جولائی 2018 20:32

پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے چودہ سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے چودہ سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محمد عمران،محمد علی قمر ،سید شفقت حسین جعفری اور خلیل الرحمن شامل ہیں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت ایک ایک لاکھ روپے میں منظور کرلی،ملزمان کے خلاف پی آئی بی تھانے میں قتل الخطا کا مقدمہ درج ہے،پرانی سبزی منڈی کے قریب 15 جولائی کو جھولا گرنے سے 14 سال کشف جاں بحق اور متعدد زخمی گئے تھے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں