الیکشن کمیشن کا پی ایس 104کی الیکشن مہم میں حصہ لینے والے سرکاری اہلکاروں اور پولیس افسران کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 جولائی 2018 21:09

الیکشن کمیشن کا پی ایس 104کی الیکشن مہم میں حصہ لینے والے سرکاری اہلکاروں اور پولیس افسران کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی شکایات پر پی ایس 104کی الیکشن مہم میں حصہ لینے والے سرکاری اہلکاروں اور پولیس افسران کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے مخالف امیدوار عرفان اللہ مروت پولیس افسران کی مدد سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کو عرفان اللہ مروت کو ووٹ دینے کے لیے کہا جارہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کا جی ڈی اے کے امیدوار کی مہم چلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انتظار قتل کیس میں نامزد ملزم طارق رحیم اور دوسرے پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کیلئے خطوط تحریر کر دیے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں