عدالت کاپولیس افسران کیخلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

رپورٹ میں اعلی پولیس حکام کیخلاف انکوائریز کا ریکارڈ بھی منسلک کیا جائے، بتایا جائے کس اعلی پولیس افسر کیخلاف کیا کارروائی کی،ریماکس

جمعرات 19 جولائی 2018 23:29

عدالت کاپولیس افسران کیخلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے اعلی پولیس افسران کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو جمعہ کو طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا اب تک اعلی افسران کے خلاف کارروائی مکمل کیوں نہیں ہوئی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا سابق آئی جی غلام حیدر جمالی ودیگر سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرا چکے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے رپورٹ میں اعلی پولیس حکام کے خلاف انکوائریز کا ریکارڈ بھی منسلک کیا جائے۔ بتایا جائے کس اعلی پولیس افسر کے خلاف کیا کارروائی کی۔ اعلی پولیس افسران کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو جمعہ کو طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں