حکومت کرنے والے والوں نے شہر کیلئے کچھ نہیں کیا،بد ترین طرز حکمرانی اور بد عنوانیوں کی وجہ سے شہر تبا ہ حال ہے، شاہی سید

دہائیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسائل کا انبار لگ چکے ہیں عوامی مسائل سمجھنے والا ہی عوام کے لیے کچھ کرسکتا ہے

جمعرات 19 جولائی 2018 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور NA-250 کے امیدوار شاہی سید نے کہا ہے کہ حکومت کرنے والے والوں نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا،بد ترین طرز حکمرانی اور بد عنوانیوں کی وجہ سے شہر تبا ہ حال ہے کراچی کا کوئی شعبہ درست حال میں فعال نہیں ہے اقرباء پر وری کی وجہ سے تمام شہری ادارے مفلوج ہیںدہائیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسائل کا انبار لگ چکے ہیں عوامی مسائل سمجھنے والا ہی عوام کے لیے کچھ کرسکتا ہے اے این پی کے نامزد امیدوار وں کا تعلق غریب آبادیوں سے ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کا نظر انداز کرنے کے سلسلے کوروکنے کے لیے لالٹین کے نشان پر مہر لگانا ہوگی پختون علاقوں سے ووٹ لینے والوں نے دوبارہ پلٹ کر حلقوں کی خبر نہیں لی شہر کی ہر غریب آبادی مسائل کی آماج گاہ ہے شہریوں کے پاس اپنے مسائل کے حل کی جانب بنیادی قدم اٹھانے کا موقع آچکا ہے ووٹ کے ذریعے اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایریا لیبر اسکوائر میں الیکشن آفس کے افتتاح، کارنر میٹنگ اور ریکسر لائن میں علاقہ معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے کے لیے موثر انتخابی منشور لیکر عوام کے پاس گئے ہیںپارٹی کے ذمہ داران اختیار و اقتدار سے محروم ہونے کے باوجود ہمہ وقت عوام میں موجود رہ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرداں رہتے ہیںعوام والہانہ انداز میں ہمارا خیر مقدم کررہے ہیں شہر کے امن کے لیے سب سے زیادہ قربا نیا ں ہم نے دی ہیں کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے مطالبے کے لیے سب سے موثر آواز عوامی نیشنل پارٹی کی تھی شہر میں قانون نافذ کرنے والو ں کے ساتھ سینہ تان کر کھڑے رہے کراچی میں قیام امن پر گزشتہ قومی و عسکری قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں