عمران اسماعیل کی بیٹے کو فائرنگ سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جولائی 11:17

عمران اسماعیل کی بیٹے کو فائرنگ سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2018ء) پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی بیٹے کو فائرنگ سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں۔عمران اسماعیل کا تعلق کراچی سے ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران اسماعیل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بچوں کو اسلحہ چلانا سکھا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اپنے بیٹے کے سامنے فائرنگ بھی کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران اسماعیل اس پارٹی کے رہنما ہیں جو تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہے۔اور کرپشن پر بات کرتی ہے۔عمران اسماعیل ویڈیو میں بچوں کو بتا رہے ہیں کہ فائرنگ کیسے کرنی ہے اور پستول کیسے چلانی ہے۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل بچوں کو پستول لوڈ کر کے پھر ہوا میں فائرنگ کرنا سکھا رہے ہیں۔

عمران اسماعیل کو بچوں کے ہاتھ میں پستول تھماتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران اسماعیل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور کہا جا رہا ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں اسلحہ تھمانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔عمران اسماعیل کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئیے۔یاد رہے اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

جس میں وہ بچوں کو پستول تھام رہے ہیں اور ویڈیو میں بچوں کے فائر کرنے پر سرفراز بگٹی نے خوشی کا اظہار بھی کیا جسے دیکھ کر صارفین مزید تشویش اور حیرانی میں مبتلا ہو گئے ۔ سوشل میڈیا پر موجود کئی صارفین نے سرفراز بگٹی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ خود سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سرفراز بگٹی نے کم عمر بچوں کے ہاتھوں میں پستول تھما کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments