عام انتخابات میں 4945 پولنگ اسٹیشنزحساس کیٹگری میں شامل

بغیر چاردیواری والے سیکڑوں پولنگ اسٹیشنز حساس کیٹیگری میں شامل،سندھ کی3 ہزار688 پولنگ اسٹیشن پرسہولیات ہی نہیں ہیں، رپورٹ

جمعہ 20 جولائی 2018 16:17

عام انتخابات میں 4945 پولنگ اسٹیشنزحساس کیٹگری میں شامل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) عام انتخابات کیلیے ہزاروں پولنگ اسٹیشنزغیر محفوظ ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن اپنے احکامات پرعمل درآمدکروانے میں ناکام ہوگئی ہے۔باربار ہدایات کے باوجود صوبوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر کان نہیں دھرے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 4945 پولنگ اسٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات موجود نہیں ہیں۔بغیر چاردیواری والی سیکڑوں پولنگ اسٹیشنز حساس کیٹیگری میں شامل ہیں۔سندھ کی3 ہزار688 پولنگ اسٹیشن پرسہولیات ہی نہیں ہیں۔بلوچستان کے 576 پولنگ اسٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات موجود نہیں ہے۔کی پی کی570 پولنگ اسٹیشن سہولیات سی محروم ہیں۔پنجاب کی107 پولنگ اسٹیشنز بھی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں