چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 22جولائی کو کراچی چیمبر کے اراکین سے خطاب کرینگے

جمعہ 20 جولائی 2018 16:17

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 22جولائی کو کراچی چیمبر کے اراکین سے خطاب کرینگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار22جولائی کو مقامی ہوٹل میں کراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری(کے سی سی آئی)کے اراکین سے خطاب کرینگے ، خطاب کے دوران عمران خان تحریک انصاف کے معاشی ایجنڈے پر اراکین کراچی چیمبر کو اعتماد میں لیں گے جبکہ معیشت کی ترقی کیلئے تاجر و صنعتکاروں سے تجاویز بھی لی جائیںگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں