سندھ ہائیکورٹ ، عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف دائر درخواست پر تمام فریقین سے 31 جولائی تک جواب طلب

جمعہ 20 جولائی 2018 16:46

سندھ ہائیکورٹ ، عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف دائر درخواست پر تمام فریقین سے 31 جولائی تک جواب طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم عسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیخلاف دائر درخواست پر تمام فریقین سے 31 جولائی تک جواب طلب کرلیاہے۔جمعہ کوعسکری پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کے خلاف سماجی رہنما عمران شہزاد کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عمران شہزاد کی جانب سے دائر درخواست میں ڈی جی رینجرز، کمشنر کراچی، عسکری پارک انتظامیہ، مئیر کراچی، حکومت سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عسکری پارک کے جھولے بغیر مینٹیننس شہریوں کی جان کو خطرہ ہیں۔ پارک سے گرین بیلٹ ختم کرکے بغیر این او سی کمرشل بنیادوں پراستعمال کرنا غیر قانونی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال نہ کیا جائے اور اس میں غیر قانونی طور ہر لگائے گئے جھولوں کو فوری ختم کیا جائے۔عدالت نے درخواست میں نامزد تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں