اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںمراد علی شاہ کیخلاف دوہری شہریت کی درخواست مسترد

مراد علی شاہ کیخلاف دوہری شہریت کی درخواست مسترد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء)سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے۔

(خبر جاری ہے)

جمعہ کوسابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، درخواست گزار روشن علی نے موقف اختیارکیا کہ مرادعلی شاہ دوہری شہریت رکھتے ہیں اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

درخواست گزارکے مطابق مرادعلی شاہ نے الیکشن فارم میں دوہری شہریت ظاہر نہیں کی۔دوسری جانب مراد علی شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دوہری شہریت سے متعلق حیدرآباد بینچ نے جلال محمود شاہ کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی اس طرح کی درخواست قابل سماعت نہیں۔عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں