پاکستان کی بحریہ دنیا کی بحری افواج میں ممتاز مقام رکھتی ہے ،گورنر سندھ

جمعہ 20 جولائی 2018 16:50

پاکستان کی بحریہ دنیا کی بحری افواج میں ممتاز مقام رکھتی ہے ،گورنر سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی بحریہ دنیا کی بحری افواج میں ممتاز مقام رکھتی ہے اور اس کی پروفیشنل صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگہبانی کے فرائض احسن طریقہ سے انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے کیڈٹس اپنی پروفیشنل مہارت کے باعث جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کیڈٹس اور افسران کی مسلسل تربیت کے لئے کورسز کے انعقاد پر بحریہ کی قیادت کو سراہا۔ ریئر ایڈمرل آصف خالق نے گورنر سندھ کو پاک بحریہ کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں