صدر مملکت ممنون حسین سے ہمدرد فائونڈیشن کی صدر سعدیہ راشد کی ملاقات

تعلیمی شعبہ میں ہمدرد فائونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں ، اس جیسے ادارے پاکستان کا فخر ہیں، ممنون حسین

جمعہ 20 جولائی 2018 19:18

صدر مملکت ممنون حسین سے ہمدرد فائونڈیشن کی صدر سعدیہ راشد کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ میں ہمدرد فائونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں اور اس جیسے ادارے پاکستان کا فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد فائونڈیشن کی صدر سعدیہ راشد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ حکیم سعید شہید جیسی شخصیت کی مثالیں دنیا میں کم ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک میں تعلیم و ترقی اور خدمت خلق میں گزار دی۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہمدرد فائونڈیشن حکیم سعید کے انہی اصولوں کو آگے جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ہمدرد فائونڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نے صدر مملکت کو ادارے کے متعلق بریفنگ دی اور صدر مملکت کو یقین دلایا کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے یہ ادارہ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں