سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے منحرف رہنما حبیب جان بلوچ کی دوہری شہریت سے متعلق دائر درخواست کو مسترد کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 19:46

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے منحرف رہنما حبیب جان بلوچ کی دوہری شہریت سے متعلق دائر درخواست کو مسترد کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے منحرف رہنما حبیب جان بلوچ کی دوہری شہریت سے متعلق دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما حبیب جان بلوچ کی دوہری شہریت رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں وکیل خواجہ نوید کا کہنا تھا کہ حبیب جان نے برطانوی شہریت ترک کرکے پاسپورٹ بھی واپس کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی شہریت ترک کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے حبیب جان بلوچ لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ آر او نے حبیب جان کے دوہری شہریت کے معاملے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے جبکہ ٹریبونل بینچ نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا تھا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ حبیب جان بلوچ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے ٹریبونل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حبیب جان بلوچ کی درخواست مسترد کردی ۔واضح رہے کہ حبیب بلوچ این اے 246 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں