پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 22جولائی کو کراچی چیمبر کے اراکین سے خطاب کرینگے

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:01

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 22جولائی کو کراچی چیمبر کے اراکین سے خطاب کرینگے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار22جولائی کو مقامی ہوٹل میں کراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری(کے سی سی آئی)کے اراکین سے خطاب کرینگے ، خطاب کے دوران عمران خان تحریک انصاف کے معاشی ایجنڈے پر اراکین کراچی چیمبر کو اعتماد میں لیں گے جبکہ معیشت کی ترقی کیلئے تاجر و صنعتکاروں سے تجاویز بھی لی جائیںگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں