احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:01

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت مین ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت4 اگست تک ملتوی کردی نیب کے گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکتر عاصم کا کہنا تھا کہ میں اپنے اور اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک جارہا ہوں،میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جار ہاہوں،ووٹ کی ادائیگی ہر شہری کیلئے لازمی ہونا چاہے،ایک با پھرسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی،بلاول بھٹو نے اس بارمساوات کی بات کی ہے،میں سمجھتا ہو کہ الیکشن وقت پر ہی ہوگی،مجھے امید ہے کہ یہ الیکشن شفاف ہوگئے،ہر عزت دار آدمی کو نیب کا سامنا کرنا پڑے گا ،موجودہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں