کراچی،پی ایس 99میں حلیم عادل شیخ کی تاریخ ساز ریلی ،

سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر سناٹا بڑے بڑے ڈاکواورکرپشن ماسٹر پی ایس 99کی عوام کا خون چوس رہے ہیں ،پیپلزپارٹی کا یہ نیٹ ورک عوام کو دھونس اور دھاندلیوں سے اب ورغلانہیں سکتا کیونکہ اب ووٹر بھی باشعور ہوچکاہے ،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:53

کراچی،پی ایس 99میں حلیم عادل شیخ کی تاریخ ساز ریلی ،
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پی ایس 99میں حلیم عادل شیخ کی تاریخ ساز ریلی نے سیاسی جماعتوں کے مختلف علاقوں میں موجود دفاتر پر سناٹا پھیلا دیا،کئی کئی میل تک پھیلی ریلی میں لوگ موٹر سائیکلوں ،چنگی رکشہ اور اپنی اپنی کاروں میں سوار تھے جس میں پیدل چلنے والے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت ، سہراب گوٹھ سے لیکر چٹھہ گبول گوٹھ،جھنجار گوٹھ ،جمالی گوٹھ ،فقیرا گوٹھ، ،غریب آباد ، یثرب کالونی ،نورگوٹھ،وزیربروہی گوٹھ اورلاسی گوٹھ ریلیاں ،غریب آباد سمیت مختلف علاقوں سے حلیم عادل شیخ کاروواں گزرا جہاں اتر اتر کر حلیم عادل شیخ نے دکانداروں اور علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں بھی ان کو گلے سے لگایا اور تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے بلے کے نشان پر ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی،جبکہ ریلی کے شرکائ سے خطاب میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے ڈاکواورکرپشن ماسٹر پی ایس 99کی عوام کا خون چوس رہے ہیں پیپلزپارٹی کا یہ نیٹ ورک عوام کو دھونس اور دھاندلیوں سے اب ورغلانہیں سکتا کیونکہ اب ووٹر بھی باشعور ہوچکاہے اور اس کو تحریک انصاف کی صورت میں ایسی جماعت مل چکی ہے جو ان کو ان چور اور ڈاکوؤں کا پیچھا چھڑاسکتی ہے اور ان سے نجات کا ایک زریعہ ہے کہ بدھ کے روز 25جولائی کو کسی بھی حال میں گھروں سے نکلنا ہے اور بلے کے نشان پر ووٹ ڈالناہے ،انہوں نے کہا کہ میں پی ایس 99میں ان لٹیروں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے آیا ہوں اور جوجو ان ظالموں سے نجات چاہتاہے وہ میرے قافلے میں شامل ہوجائے اور تحریک انصاف کا منشور لیکر میرے ساتھ گھر گھر چلیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے حلقے میں شریف لوگوں کا جینا محال کردیا ہے یہ لوگ یہاں پر چوروں کے ہی نہیں بلکہ منشیات فروشوں کے بھی سرپرست ہیں ،مگر اب ایسانہیں ہے عمران خان اس ملک کا نجات دہندہ بن کر قوم کومل چکاہے ،حلیم عادل شیخ نے رات گئے لاسی گوٹھ ،جمالی گوٹھ اور نور گوٹھ میں کارنر میٹنگوں میں بھی شرکت اور یہاں پر مزید انتخابی دفاتر کے افتتاح بھی کیے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں