عوام کے بنیادی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے‘ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ‘ گلگت بلتستان کے عوام نے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پذیرائی کی ہے ‘ ہم نے آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے ‘ چیف جسٹس

ہر پیدا ہونے والا بچہ 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے ‘ پانی کے معاملے پر کوئی پرسنل ایجنڈا نہیں ہے‘کراچی کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ صفائی کے اچھے انتظامات ہوئے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا گریٹر سیوریج پلانٹ ایس تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

عوام کے بنیادی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے‘ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ‘ گلگت بلتستان کے عوام نے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پذیرائی کی ہے ‘ ہم نے آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے ‘ چیف جسٹس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ‘ گلگت بلتستان کے عوام نے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پذیرائی کی ہے ‘ ہم نے آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے ‘ ہر پیدا ہونے والا بچہ 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے ‘ پانی کے معاملے پر کوئی پرسنل ایجنڈا نہیں ہے۔

اتوار کو گریٹر سیوریج پلانٹ ایس تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاکہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے ۔ اللہ نے ہمیں گلگت بلتستان میں بہت سے وسائل دئیے ہیں۔ گلگت بلتستان میں پانی کے چشمے بہہ رہے ہیں۔ کیا ہم نے ان وسائل کی قدر کی ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پذیرائی کی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے سپریم کورٹ کو مایوس نہیں کیا۔ ہم نے آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے۔ ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے۔ ہم نے پانی کو بچانا ہے۔ پانی کے معاملے پر کوئی پرسنل ایجنڈا نہیں ہے۔ کراچی کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ صفائی کے اچھے انتظامات ہوئے ہیں۔ ہم سمندروں کو آلودہ کر رہے ہیں۔ ایسا کچھ نہی کہوں گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ میں جب راستے سے گزر رہا تھا تو وہ صاف نظر آ رہا تھا۔ ہم عوام کے بنیادی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ پاکستان کے عوام کو بنیادی حقوق ہر حال میں ملنے چاہئیں۔ …

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں