عام انتخابات میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر

ایسے تمام افراد کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 9کے تحت کاروائی کریگا جو خواتین کو بے جا ووٹ ڈالنے سے روکیں گے، محمدیوسف خٹک

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) عام انتخابات میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے تمام افراد کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 9کے تحت کاروائی کریگا جو خواتین کو بے جا ووٹ ڈالنے سے روکیں گے۔ان تمام افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے تین سال تک کی سزا یا ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے مزید کہا کہ کہ تمام سیاسی جماعتیں خواتین کے الیکشن میں حصہ لینے کو یقینی بناتے ہوئے پولنگ والے دن زیادہ سے زیادہ خواتین کو پولنگ اسٹیشن پر لانے کیلئے اقدامات کریں ۔ متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پوری کوشش ہے کہ 25جولائی 2018کو پُرامن فضا میں برقرار رکھی جائے۔ جیسے تمام ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں