شفاف انتخابات کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ،انتخاب عالم سوری

پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ،صدرہیو من رائٹس نیٹ ورک کراچی چیپٹر

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کراچی چیپٹرکے صدرانتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ،پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ شفاف انتخابی عمل یقینی بن سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے الیکشن مانیٹرنگ سیل کی ایگزیکٹوباڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں راجہ عارف سلطان ،جنرل سیکریٹری ،شہزاد مظہر ،عابد سہگل،پرویز سلیمان ،آصفہ کمال ،مسز نصرت ودیگر شریک تھے ۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ انتخابات2018سے عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں امید کی جارہی ہے انتخابات شفاف ہوں گے ۔الیکشن کمیشن اور عالمی مبصرین شفاف انتخابات کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔

پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔پولنگ کے عملے کو وقت کاپابند بنایاجائے اور پولنگ اسٹیشنز میں بیلٹ پیپرز کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جائے۔راجا عارف سلطان نے کہا کہ 2018کے انتخابات مثالی شفاف انتخابات ہونے چاہئیں ۔پولنگ مقررہ وقت پر شروع اور مقررہ وقت پرختم ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا الیکشن مانیٹرنگ سیل شفاف انتخابات کی مانیٹرنگ کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں