اہلیان کراچی سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو مسترد کر دیں،سید ظفر اقبال

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے سیکرٹری کوا ٓرڈی نیشن سید ظفر اقبال،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شفقت شیخ،خان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ اہلیان کراچی شہباز شریف سمیت سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث ن لیگ کے تمام قاتل ،چور ،منشیات فروش امیدواروں کو مسترد کریں ۔اپنا قیمتی ووٹ چوروں قاتلوں ،بھتہ خوروں کے بجائے سوچ سمجھ کر اہل لوگوں کو دیں ۔

ان قائدین نے کہا ن لیگ لوٹ مار،اداروں کی تذلیل ،ملکی سلامتی کے خلاف دہشت گردوں کی سرپرستی ،اسلامی قدار کی پامالی،پنجاب میں عزتوں کی بے حرمتی ،ظلم و تشدد ،منشیات فروشی،قتل و غارت گری سمیت اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے یہ وہی جماعت ہے جس نے ملک کو اتنا مقروض کر دیا کہ ملک تباہی کے آخری دھانے پر کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت تباہ کرنے والا اسحاق ڈالر ملک سے باہر بیماریوں کے ڈرامے بازیاں کر رہا ہے ۔

ان قائدین نے کہا باقر نجفی رپورٹ کے بعد عابد باکسر نے شریفوں کا شیطانی چہرہ عیاں کر دیا۔نواز ،مریم ،صفدر،حنیف عباسی کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ بھی جیل کی دال کھانے اور چکی پیسنے والے ہیں ۔ان قائدین نے کہا جسٹس شوکت عزیز کا ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیان بازی حیران کن اور پری پلان کہانی ہے ۔جسٹس شوکت عزیز نے اپنے حلف کی خلاف ورزی اور پاک فوج کو نواز شریف کے تسلسل میں بدنام کرنے کی ناکا کوشش کی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں