الیکشن میںقوم دیانت دار افراد کو منتخب کرے،علامہ شاہ عبد الحق

عوام ووٹ کی طاقت سے ظلم و نا انصا فی کے نظام کومسترد کر دیں،سیاسی امیدواروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں،امیر جما عت اہلسنّت

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شا ہ عبد الحق قادری کہا کہ حالیہ الیکشن میں قوم دیانت دار افراد کو منتخب کرے جو پارلیمنٹ میں عوام کی ترجمانی اور ان کے حقوق کیلئے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ ووٹ ایک اما نت ہے اس میں خیانت نہ کی جا ئے پانچ سال رونے اور واویلہ کرنے سے بہتر ہے عوام انتخابا ت میں ووٹ کی طاقت سے ظلم و نا انصا فی والے نظام کے خلا ف اپنا فیصلہ ثابت کر دیں۔

انہوں نے دفتر جما عت اہلسنّت میں ملاقات کیلئے آئے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ملک کی ترقی و خوشحالی اور اسلامی تشخص کے دوام کے لئے تمام فکر ی وعملی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ دین کا استحصا ل اور فساد فی الارض بر پا کر نے والو ں کی حو صلہ شکنی کیلئے جناب رسالت مآب ﷺ کے سو شل کر یکٹرکو رہنما بنا کر ظلم کی طا قتو ںکا مقابلہ کر نے کیلئے سب متحد ہو جا ئیں ،معاشرتی برائیوں ، نسلی لسانی،علاقائی تعصبات کے خاتمے اور ملک کی فلاح و بہبود کے لئے سیا سی مذہبی قیادت کو مثبت کردار ادا کر نا چاہیے۔

انہوں نے کے پی کے میں کہ سیاسی امیدواروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں پر امن انتخابات نہیں چاہتے ایسی صورتحال میں قانون نا فذ کر نے والے اداروں کے لئے الیکشن کا پر امن انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں