عوام کو بے رحم مہنگائی سے بچانے کیلئے اشیائے ضروریہ پر ٹیکس کم کیا جائے، شاہدرشیدبٹ

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے بعد عوام کو بے رحم مہنگائی سے بچانے کیلئے اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس میں کمی کی جائے۔ عام استعمال کی اشیاء پر ٹیکس میں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا کیونکہ ملکی اکثریت کی آمدنی انکی جائز ضروریات سے بہت کم ہے جس میں مہنگائی کی وجہ سے مزید کمی آ رہی ہے۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجاہات میںریکارڈ تجارتی خسارہ قرضوں کا پہاڑ اورسیاسی عدم استحکام ہے جس نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ افراط زر عوام پر خاموشی سے ٹیکس عائد کرنے کے مترادف ہے جو زندہ رہنے کیلئے سخت جدوجہد میں مصروف ہیں اور ان میں سب سے برا حال روزانہ کی بنایا پر کام کرنے والوں اور مقررہ تنخواہوں پر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اجرات یا تنخواہ کبھی اتنی تیزی سے ترقی نہیں کرتی جتنی تیزی سے مہنگائی بڑھتی ہے جس سے عوام کی بچت اور قوت خرید متاثر ہوتی ہے ۔عوام مہنگائی کے حل کے طور پر اپنی جائز ضروریات قربان کر دیتے ہے جس سے ان پر، ان کے خاندان پر اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں