گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 0.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 0.68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات 6.185 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 6.173 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غذائی مصنوعات کی درآمدات میں کمی کیلئے ہمیں ملک میں پیدا اور تیار کی جانے والی غذائی اجناس اور مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا چاہئے تاکہ قیمتی زر مبادلہ کی بچت کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں