الیکشن کمیشن نے شکایات کیلئے فون نمبر جا ری کردیئے

شکایات سننے کیلئے پاکستان الیکشن کمیشن نے خاص پولنگ کے روز الیکشن کمیشن میں سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم قائم کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) ملک بھر میں عام انتخابات25جولائی کو ہونے والے ہیں اس دن شکایات سننے کیلئے پاکستان الیکشن کمیشن نیفون اورفیکس نمبرزجاری کئے ہیں،شکایات واٹس اپ اورای میل پر وصول نہیں کی جائیں گی ۔شکایات سننے کیلئے پاکستان الیکشن کمیشن نے خاص پولنگ کے روز الیکشن کمیشن میں سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم قائم کیا ہے جو25 جولائی کے دن 6بجے سے کام شروع کر دے گا اور پولنگ کے وقت،گنتی سے لیکررات گئے تک مسلسل شکایات سنے گا۔

(جاری ہے)

سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم کے انچارج ڈی جی ایڈمن بریگیڈیئر(ر)نعیم اکبر ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈی جی شبرعباس مانیٹرنگ ٹیموں کے انچارج ہوں گے۔پولنگ کے روز شکایاتیں وصول کرنے کیلئے 12 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور شکایات فون اورفیکس نمبرکے ذریعے وصول کی جائیں گی،شکایات کیلئے واٹس اپ اورای میل استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔شکایات موصول کرنے کیلئیپاکستان الیکشن کمیشن نے پانچ فون نمبرز اور تین فیکس نمبرز جاری کئے ہیں ،جاری کئے گئے نمبریہ ہیں۔051-9210812-16جبکہ فیکس نمبر یہ ہیں،11-0519210809ان نمبروں پر کسی قسم کی شکایات درج کرائی جا سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں