کراچی: پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس میں 18 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر پاس میں سے گزرنے والی پانی کی اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ہزاروں گیلن پانی انڈر بائی پاس میں بھر گیا۔کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا انڈر پاس شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔

(جاری ہے)

انڈر بائی پاس میں سے گزرنے والی پانی کی اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ ٹریفک کی آمدورفت کے باوجود انتظامیہ نے پانی کی لائن کو اوپن چھوڑدیا،ہزاروں گیلن پانی انڈر بائی پاس میں بھر گیا۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی کی لائن سے فراہمی آب معطل کرکے لائن کی مرمت کیلئے متعلقہ عملہ پہنچ گیا ہے ۔ لائن پانی سے خالی ہوتے ہی مرمتی کام شروع کردیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں