جون کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 46.95 فیصد کا نمایاں اضافہ

اتوار 22 جولائی 2018 18:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ ماہ جون کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 46.95 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے مطابق جون 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات 1.62 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 1.1 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح جون 2017ء کے مقابلہ میں جون 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات میں 0.52 ارب روپے یعنی 46.95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں