فیصلہ کی گھڑی قریب آگئی،قوم انتخاب میں بہکی تو سنبھلنا مشکل ہوجائے گا، آفاق احمد

مہاجروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو موم بتی پر مہر لگا کر ناکام بنایا جاسکتا ہے

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا وقت قریب آچکا ہے اور باہر سے آنے والے پیسوں کی ریل پیل اور روشنیوں کی چکا چوند سے انکی بہکانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، قوم اگر اس بار بہکی تو پھر شائد سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا اس لئے میری مہاجر قوم سے اپیل ہے کہ مداریوں کے بہکاوے میں آنے کی بجائے اپنا ووٹ جنوبی سندھ صوبے کیلئے جدوجہد کرنے والے مہاجر امیدواروں کو دیں ۔

آفاق احمد نے کہا کہ آج جو لوگ کراچی کے سب سے بڑے ہمدرد بن رہے ہیں وہ اس وقت کہاں تھے جب اس شہر میں سو سو لاشیں گرتی تھیں ۔ اگر مصیبت اور پریشانی یہاں کے مہاجروں نے جھیلی ہیں تو پھر اسمبلیوں میں جانے کا حق بھی ان مہاجر نمائندوں کا حق ہے جو مصیبت کے وقت میں بھی مہاجر پرچم تھامے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں ، اس حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ناکام بنانے کا سب سے بہتر طریقہ موم بتی پر مہر ہی ہے کیونکہ مہاجر قومی موومنٹ وہ واحد جماعت ہے جس نے کراچی کی عوام کے ساتھ سفر کیا اور دکھ سکھ میں ساتھ نبھایا ۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ قوم کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ جو لوگ صرف چند سیٹوں کیلئے سندھی ودٰروں اور جاگیرداروں سے گٹھ جوڑ کرلیں وہ کبھی انکے اپنے نہیں ہوسکتے، اپنا وہ ہے جو اپنے کے ساتھ ہے باقی سب دھوکہ ہے جس سے مہاجروں کو بچنا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیکاٹ کی گردان کرنے والے ملک اور قوم کئے دشمن ہیں ، قوم دشمنوں سے خود کو بچائے اور 25جولائی کو موم بتی پر مہر لگا کر اپنا اختیار اپنوں کے حوالے کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں