کراچی،ملی مسلم لیگ نے حلقہ پی ایس 126 عزیز آباد میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ نے حلقہ پی ایس 126 عزیز آباد میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا۔ آفس کی افتتاحی تقریب سے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار نصیر احمد اور ملی مسلم لیگ ضلع وسطی کے صدر حافظ عمران بھٹی نے خطاب کیا۔ تقریب میں کارکنان و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حلقہ پی ایس 117 اورنگی ٹاؤن میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس سے نامزد امیدوار نادر خان اور ملی مسلم لیگ ضلع غربی کے صدر حافظ محمد امجد نے خطاب کیا۔

حلقہ پی ایس 101 ہزارہ گوٹھ میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار فہد یوسف نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم چلائی اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر اہل محلہ نے ملی مسلم لیگ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے انتخابی نشان کرسی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں